حیدرآباد۔20نومبر(اعتماد نیوز) آج وجئے واڑہ میں تلگو دیشم پارٹی کا وسیع
تر اجلاس منعقد ہوا ۔ چنانچہ اس اجلاس میں تلگو دیشم پارٹی کو قومی سطح پر
ترقی لے جانے سے متعلق غور و خوض کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے کئی سینئر
لیڈران کے ساتھ ساتھ ریاستی وزرا و ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ آندھرا
پردیش
کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے ذریعہ سے
ہی عوام کی فلاح و بہبود ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی حکمرانی میں ہی
مستحق پنشن لینے والے افراش کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ تلگو دیشم
پارٹی کی رکنیت سازی مہم کو مزید تیز کرنے سے متعلق بھی غور و خوض کیا گیا۔